ائیرلفٹ کاپاکستان میں تمام آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہیں دی جائیں گی

ائیرلفٹ کمپنی نے پاکستان میں اپنے آپریشنز مستقل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ائیرلفٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ معاشی بحران اور کیپیٹل مارکیٹ میں مندی کی وجہ سےائیرلفٹ کے آپریشنز متاثر ہوئے۔

معاشی مشکلات کے شکارائیرلفٹ نے 12 جولائی سے اپنے آپریشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

ائیرلفٹ کی جانب سے پچھلے برس اگست میں سیریز بی کے تحت 85 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ ائیرلفٹ نے پاکستان میں 5 برس میں 2 لاکھ نوکریاں دینے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

فرم (ائیرلفٹ) نے چند ماہ قبل فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، حیدرآباد اور پشاورمیں اپنا آپریشن بند کردیا تھا۔ ائیرلفٹ نے تنخواہوں کے بل کو کم کرنے کے لیے اپنے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو بھی نکال دیا تھا۔

اس فرم نے اپنے حالیہ سرمایہ کاروں میں فیوچر پازیٹو اور موونگ کیپیٹل کے ساتھ، چھ راؤنڈز میں کل 109.2 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے۔

سال 2019ء میں ائیرلفٹ کا آغاز ماس ٹرانزٹ اسٹارٹ اَپ کے طور پر ہوا تھا تاہم مارچ 2020ء میں کمپنی نے کرونا وبا کی وجہ سے ٹرانزٹ آپریشنز روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ائیرلفٹ نے 10 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرکے ائیرلفٹ ایکسپریس کے نام سے گروسری ڈلیوری کے کاروبار کا آغاز کیا۔

AIRLIFT

Tabool ads will show in this div