گڈوبیراج میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ

پانی کی آمد 1 لاکھ 56 ہزار 212 کیوسک ریکارڈ

ملک میں طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں گڈوبیراج کے مقام پر دوبارہ پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار کیوسک پانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران گڈو بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 56 ہزار 212 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 22 ہزار 961 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Monsoon Rain

GUDDU BARRAGE

Tabool ads will show in this div