آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنتا دیکھنےکی خواہش ظاہرکردی

اب میں لاہور کو اپنا ہیڈکوارٹر بناؤں گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھوں۔

منگل کو نوابشاہ میں سابق صدرآصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں پارٹی کارکنوں و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سندھ میں پارٹی مضبوط ہے اس ہی طرح پارٹی پنجاب میں بھی موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب میں لاہور کو اپنا ہیڈکوارٹر بناؤں گا اور پارٹی کو پنجاب میں بھی سندھ کی طرح فعال و مضبوط بنائیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن میرے دست و بازو ہیں اوراپنے کارکنوں پر فخرہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب ہماری میت لحد میں اتاری جائے گی تو ہمارا کفن بھی پارٹی پرچم میں لپٹا ہوا ہوگا۔

ASIF ZARDARI

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div