مظفرگڑھ:2برادریوں میں تصادم،فائرنگ کےنتیجےمیں2 افراد جاں بحق

پولیس کو مخبری کے شبے کے تنازع پر ہوا

مظفرگڑھ میں دو برادریوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

منگل کو مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں 2 برادریوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

اس دوران فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میؔں نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ مرنے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں برادریوں میں تصادم مبینہ طور پر اشتہاری ملزم کے حوالے سے پولیس کو مخبری کے شبے کے تنازع پر ہوا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Murder

Tabool ads will show in this div