آپ جان مانگ لیتے لیکن 1200 روپے کا مذاق نہیں

فہد مصطفی کی مداحوں سے درخواست نے انہیں مشکل میں ڈال دیا

فہد مصطفیٰ کی دو روز قبل ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں فہد مصطفی کے ایک جملے نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔

گزشتہ دنوں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اداکار فہد مصطفی نے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ اگر مجھ سے آپ محبت کرتے ہیں تو پھر 1200 روپے خرچ کرکے سینما جائیں اور میری فلم قائداعظم زندہ باد دیکھیں۔

بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کو اداکار کا یہ بیان پسند نہیں آیا کیونکہ اداکار نے مداحوں سے 1000 روپے زائد کا سینما ٹکٹ خریدنے کی درخواست ایسے وقت میں کی جب ملک میں مہنگائی کی شرح بہت زیادہ ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ کیوں نہ ہم 1200 روپے کا گھی لے آئیں یا بائیک میں‌ پیٹرول ڈلوالیں تو کسی نے کہا ہم آپ سے زیادہ 1200 سے محبت کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ حال ہی فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم قائداعظم زندہ باد ملک بھر سمیت دیگر ملکوں میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔

Mahira Khan

Fahad Mustafa

Quaid e Azam Zindabad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div