پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، سمری طلب

عوام نے قربانی دی ہے انہیں اس کا پھل بھی ملنا چاہیے، وزیر اعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی۔

وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام نے قربانی دی ہے، انہیں اس کا پھل بھی ملنا چاہیے، پورا ریلیف ملنا اُن کا حق ہے۔

وزیر اعظم نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ عالمی قیمت جتنی کمی ہوئی، اس کا فائدہ پوری شفافیت سےعوام کومنتقل کیا جائے۔

موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پیٹرول 100 روپے جب کہ ڈیزل 142 روپے فی لیٹر مہنگا کیا ہے۔

رواں ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں خاطرخواہ کمی کے بعد 97 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

petroleum prices

تبولا

Tabool ads will show in this div
Ch Imtiaz Mehmood Advocate Jul 14, 2022 07:45am
Very Good

تبولا

Tabool ads will show in this div