موت کو قریب سے دیکھنے والے شہروز کاشف نئے مشن کیلئے تیار

شہروز کاشف آئندہ دو روز میں دنیا کی گیارہویں اور تیرہویں بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے روانہ ہونگے

چند دن پہلے ہی موت کے منہ سے بچ کر نکلنے والے شہروز کاشف ایک بار پھر نئے مشن کیلئے تیار ہوگئے، وہ آئندہ دو روز میں گشربرم سمٹ کیلئے روانہ ہونگے۔

20 سالہ شہروز کاشف گشربرم I اور II کو سر کرینگے جو بالترتیب گیارہویں اور تیرہویں نمبر پر دنیا کے بلند ترین پہاڑ ہیں۔

شہروز کاشف چند روز قبل ہی دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بنے ہیں، شہروز نے فضل علی کے ساتھ اس مشن کو پوار کیا اور چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھ فضل لا پتا ہو گئے تھے۔

پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں کوہ پیماؤں کی جان بچائی تھی اور دونوں کو نانگا پربت سے بحفاظت گلگت پہنچایا۔

دونوں کوہ پیماؤں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت کو اطمینان بخش قرار دیا تھا اور کسی بھی خدشے کے پیش نظر تھوڑی دیر کیلئے نگرانی میں رکھا۔

شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت بریک نہیں لے سکتے، ہر اسپورٹس میں خطرات ہوتے ہیں، انکا مقصد پاکستان میں سیاحت کو پروان چڑھانا ہے۔

mountaineer

Shehroze Kashif

Yasir khan Jul 12, 2022 10:05pm
No comments
Tabool ads will show in this div