کراچی سے عید الاضحٰی کے 3 دن میں 59,000 ٹن آلائشیں و کچرا اٹھانے کا دعویٰ
سندھ سالڈ ویسٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عید الاضحٰی کے 3 دن میں ً59,000 ٹن آلائشیں و کچرااٹھانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق عید الاضحٰی کے تیسرے روز شام 5 بجے تک تقریباً 59,000 ہزار ٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔
کچرا اور آلائشیں اٹھانے کے لئے آپریشن کے دوران چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے حکام کے ہمراہ عید الاضحی آپریشن اور پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔
کچھ اضلاع میں بارش کی وجہ سے آلائشیں اٹھانے کا کام متاثر ہوا لیکن بارش کے بعد آپریشن کو تیز کیا گیا۔ آلائشوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا 90 فیصد ازالہ یقینی بنایا گیا۔
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی پر ٹرنچز بنائی گئیں۔ آلائشوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لئے 88 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے جہاں سے بروقت آلائشوں کولینڈ فل سائٹ ٹرنچز میں منتقل کیا گیا۔