اعصام الحق کو پاکستان میں ٹینس کے ٹیلنٹ کی تلاش
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
اس پروگرام کے ذریعے ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش کی جائے گی جنہیں ایک سال تربیت فراہم کرکے پروفیشنل ایتھلیٹ بنایا جائے گا، پروگرام کا آغاز اگست میں ہوگا۔
اعصام الحق کے مطابق اس پروگرام کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے 16 جونیئرز پلیئرز کو سلیکٹ کرکے اسپانسر کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد ایسا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے جو انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کیلئے فخر کا باعث بنیں۔
واضح رہے کہ ٹینس اسٹار اعصام الحق واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو 2010 میں ملک کے لیے گرینڈ سلم جیتنے کے قریب پہنچے تھے، انہوں نے یو ایس اوپن مینز اور مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔