بائیک پر نہیں تو کم از کم اپنی بیوی پر رحم کریں
شہزاد رائے نے درخواست کی کہ اپنی بائیک پر نہیں تو بیوی پر ہی رحم کر لیں
گلوکار نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کی مناسبت سے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی۔ پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ بہت سارے بچوں کے ہمراہ بائیک چلاتے دیکھائی دے رہے ہیں
پاکستان، آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے ۔ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر دنیا کی آبادی کے حوالے سے جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی رپورٹ پر گلوکار شہزاد رائے نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہتے ہیں کہ پاکستان تیزی سے بڑھتی آبادی کے نتائج بھگت رہا ہے
ایک انسٹا اسٹوری میں گلوکارمسافروں سے بھری ایک بس کی چھت سواردیکھائی دیے ۔ اس تصویر پر شہزاد نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے پیش ٹیگ کو استعمال کیا
دنیا کی آبادی رواں برس پندرہ نومبرتک آٹھ بلین تک پہنچ جائے گی۔ جبکہ پاکستان کی آبادی میں سالانہ تین اعشاریہ ایک فی صد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔