کراچی کی بارش کا برگراوربن کباب سے کیا تعلق؟
مون سون کی بارش ،اسکے بعد کے مناظر کے علاوہ ڈوبی سڑکوں کی تصاویر، میمزاورویڈیوسوشل پر گردش کر رہی ہیں
ٹیوٹر سمیت دیگرسوشل میڈیا پربھی کراچی کی بارشوں کا ہی چرچا ہے ۔ ایسے میں پاکستانی فنکار فیصل قریشی نے جب گھر سے باہر نکلنے کی راہ لی تو جو دیکھا اسکی انسٹااسٹوری بنا ڈالی ایک جگہ لکھتے ہیں کہ
ایک ہی بارش میں ڈوب گئے ڈیفنس اور ناظم آباد نہ کوئی برگر بچا نہ بن کباب
پھر ایک ویڈیو کا کیپشن دیا کہ یہ مزے کہیں اور ملیں گے
سوشل میڈیا کے مخلتف پیچز پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دو نوجوان ڈیفنس کی شاہراہ پر کشتی کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں
اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی ڈی ایچ اے کے فضائی مناظر کی ویڈیو کو اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر شیئر کیا, جس میں ساتھ ہی دعا بھی کی کہ مزید بارش کی پش گوئی ہے ،اللہ ہم ہر رحم فرما
ایک سوشل میڈیا صارف نے فور بائی فور ڈوبی ہوئی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب میرین موڈ
اسی ڈوبی ہوئی گاڑی کی تصویر پر میمز بھی بن رہی ہیں
ایک انسٹا صارف نے بارش کے بعد کےخوبصورت منظر کو کیمرے میں قید کیا اور کیپشن دیا کہ گیارہ جولائی سے پہلے کافی عرصے تک آسمان ایسا نہ دیکھا