کرونا وبا؛ ملک میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد تک جاپہنچی

ملک میں کرونا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 30 ہزار 424 ہوگئی

ملک میں کرونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 5.46 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کی تشخیص کے لیے مزید 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے۔

ایک روز میں ملک میں مزید 255 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، اس طرح ملک میں یومیہ کرونا مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق کرونا کی وبا نے مزید ایک شخص کی جان لے لی ہے جس کے بعد اب اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 30 ہزار 424 ہوگئی ہے۔

ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسزکی شرح 5 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

2019 میں اس وائرس کے منظر عام پر آنے کے بعد اب تک اس کی کئی ذیلی اقسام کی شناخت کی جاچکی ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق اس وقت پاکستان میں لوگ کرونا اومیکرون کی ذیلی اقسام بی اے 4 اور بی اے 5 سے متاثر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت اور امریکا سمیت دنیا کے 10 ملکوں میں کرونا کی ذیلی اقسام کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے جسے بی اے 2.75 کا نام دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے ماہرین کا ماننا ہے کورونا سے بچنے کا واحد راستہ فاصلہ اور اس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین اور گولیاں ہی ہے۔

corona virus

Tabool ads will show in this div