وہ اداکار جنہوں نے پاکستان میں عید نہیں منائی
پاکستانی شوبز کے بہت سے ستارے عید الضحیٰ کو اپنوں کے ساتھ اپنے ہی ملک میں منا رہے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو چھٹیاں گزارنے کے لئے ملک سے باہر ہیں۔
سجل علی
پاکستانی ڈراموں ،فلموں اور بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے جگہ بنانے والی اداکارہ سجل علی آج کل دوہا ( قطر) میں ہیں ۔ جہاں وہ قطر کے مخلتف مقامات کی سیر کر رہی ہیں ۔اداکارہ نے قطر میں گزارے چند لمحات کی تصاویر اپنے فینز کے لئے بھی شیئر کیں ۔ سجل نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر قطر کے روایتی بازار ’سوق واقف ’کی بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ۔
زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی
زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی نے انگلیڈ کے خوبصورت مقام ڈسٹرکٹ لیک پرعید کے دن کو گزارا۔ اب یہ شوبز جوڑی وطن واپس پہنچ گئی ہے ۔ زارا اور اسد نے اپنے انسٹا اکاونٹس پر چھٹیوں کی تصاویر کو اپنے فینز کے لئے شیئر کیا
عائشہ عمر اور احسن خان
پاکستانی فلم رہبرا کے لیڈ ایکٹرزاحسن اور عائشہ کو انکے فینز نے امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں مدعو کیا ہے ۔
دونوں اداکار نا صرف اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کر رہے ہیں بلکہ عائشہ عمر نے تو فینز میٹ اپ پربالی وڈ کا مہشور گانا ‘پہلا نشہ’ بھی گایا
نمرہ خان اور زرنش خان
پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے بھی وکیشن موڈ ٓآن کر لیا ہے ۔ نمرہ اداکارہ زرنش خان کے ساتھ نیپال کے درالحکومت کھٹمنڈومیں موجود ہیں اور اپنی چھٹیوں کو انجوائے کر رہی ہیں
اشنا شاہ
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ یورہی ملک آسٹریا کی سیر کررہی ہیں ۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک ریستوران کا نظارہ بھی کروایا ۔
یاسر نواز اورندا یاسر
معروف ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر اپنی فمیلی کے ہمراہ کریبیئن جزیزے باہامس میں عید منا رہی ہیں ۔ ٹی وی کے یہ نامور ستارے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی مختلف پوسٹ اوراسٹوریرز کے ذریعے مداحوں کوبھی اپنے ساتھ سیر کروا رہے ہیں