خیبرپختونخوا: بارشوں کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ٹانک: شدید بارشوں سے درجنوں دیہات زیرآب، لوگ نقل مکانی پر مجبور
Jul 11, 2022

خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی، نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔

ٹانک میں پہاڑی علاقوں میں درجنوں دیہات سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ اب تک چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بارش اور سیلابی ریلے کے باعث سیکڑوں گھر منہدم ہوگئے جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

ضلع صوابی میں شدید بارشوں سے ندی اور نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہو گیا ہے۔ مانکی میں خوڑکا بند ٹوٹنے سے یوسی دفتر کی دیوار گرگئی۔

دوسری جانب ریکسیو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مردان اور باجوڑ میں بھی چھیتں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

khyber pakhtunkhwa

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div