قربانی کے بعد خواتین نے کچن کا محاذ سنبھال لیا

نمکین عید پرباورچی خانوں میں لذیذ پکوانوں کی تیاری

ملک بھرمیں نمکین عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، قربانی کے بعد اس وقت باورچی خانے میں مزیدار کھانوں کی تیاری جاری ہے۔

جانور کٹ گیا اب خواتین نے کچن کا محاذ سنبھال لیا۔ گھر آئے مہمان تو خوشبو اڑاتے دسترخوان سج گئے۔ کسی نے گرما گرم بریانی پکائی تو کسی نے پلاؤ، قورمے، کڑھائی، قیمے اور کبابوں سے مہمانوں کی تواضع کی۔

قربانی کے گوشت میں سب سے پہلے کلیجی ہی الگ ہوتی ہے پھر پک بھی جلدی جاتی ہے اسی لیے تو اکثر گھروں میں ناشتہ بھی کلیجی سے ہوتا ہے۔

لاہور والوں نے کراچی کی بريانی پکائی تو کراچی والوں نے لاہوری ڈش چڑھائی، کوئی کررہا ہے طرح طرح خواہشيں اور کوئی بنارہا ہے کسی نئی ڈش کا پلان، العرض چٹے پٹے پکوان سے شہر شہر دسترخوان سج رہا ہے۔

دسترخوان

sacrifice

EID UL AZHA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div