پاکستانی ڈاکٹر کی رہائی پر وزیرخارجہ کا نائیجیرین حکومت سے اظہار تشکر

ڈاکٹر ابوذر افضل عفاری کو نائجیریا میں 28 مارچ کو اغوا کر لیا گیا تھا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نائیجیریا میں اغوا ہونے والے پاکستانی شہری ابوذر افضل کی بحفاظت رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نائیجیریا کی قیادت، حکومت اور لوگوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں بھی ان تمام لوگوں کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے ابوذر افضل کی بحفاظت رہائی یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ابوذر افضل عفاری کو 28 مارچ کو نائجیریا میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہوئے ٹرین کے سفر کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

مختلف رپورٹوں کے مطابق اغوا کی اس واردات میں مجموعی طور پر 160 سے زیادہ لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا، جن میں اکثریت نائیجیریا کے شہریوں کی تھی۔ ان میں سے ایک پاکستانی ڈاکٹر ابوذر افضل بھی تھے۔

ڈاکٹر ابوذر افضل عفاری کو گزشتہ رات اپنے چند نائیجریا کے ساتھیوں کے ہمراہ رہا کیا گیا جس کی تصدیق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادی نے کی۔

ڈاکٹڑ ابوذر کا تعلق پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور سے ہے جو نائجیریا میں کام کرنے والی ایک کمپنی میں کچھ عرصہ سے بحثیت جنرل مینجر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

nigeria

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div