پاکستانی پنجابی فلموں کے شوقین ناظرین کے لئے اچھی خبر

فلم شاٹ کٹ 2 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

پنجابی فلم شاٹ کٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جب کہ فلم 2 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

علی سجاد شاہ المعروف ابو علیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم شاٹ کٹ میں جگن کاظم، ثنا فخر، نسیم وکی اور گوہر رشید نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

2 منٹ 49 سیکنڈز کے ٹریلر میں گوہر رشید جگن کاظم جب کہ نسیم وکی ثنا فخر کے عشق میں مبتلا دکھائے گئے ہیں۔

ٹریلر سے لگتا ہے کہ فلم کی کہانی رومینٹک کامیڈی ہے، فلم میں نسیم وکی اور دیگر ستارے پنجاب کے روایتی انداز میں مزاحیہ مکالمے ادا کررہے ہیں جب کہ فلم میں ایکشن کا بھی تڑکہ لگایا گیا ہے۔

Abualeeha

shotcut

Tabool ads will show in this div