کراچی والے جانوروں کی آلائشوں سے متعلق کہاں شکایت کریں؟

شہری آلائشوں سے متعلق شکایات کے لئے اپنے زون کے نمبرز پر اطلاع دیں

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عید الاضحیٰ کے دوران قربان کئے جانے والے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔

کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی)زبیر احمد چنہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران اور نجی کمپنیوں کے ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے ٹرینچز کی کھدائی ہوچکی، لینڈ فل سائٹ پر بارش کے پیش نظرآلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے پلان بی تیار کیا گیا ہے جس میں ٹرینچز کے لئے دو سائٹ مختص کی گئیں ہیں ایک ٹرینچ سائٹ کو تھوڑا قریب رکھا گیا ہے تاکہ بارش کی صورت میں آپریشن تاخیر کا شکار نہ ہو اور علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام متاثر نہ ہو۔

زبیر احمد چنہ نے ہدایت کی کہ تمام کچرا کنڈیوں کو مکمل طور پر صاف رکھا جائے، آلائشوں کے کلیکشن پوائنٹس اور انہیں مدفون کرنے کے مقامات پر روشنی، پانی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کہ آلائشوں سے متعلق شکایات کے لئے اپنے زون کے نمبرز پر اطلاع دیں۔جبکہ مرکزی دفتر میں شکایات واٹس ایپ نمبر 03181030851 فون نمبر 99333702 اور ہیلپ لائن نمبر(1128) پر درج کرائی جا سکتی ہیں۔

عوام ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے(SSWMB Complaints Karachi) سرچ کریں۔

EID UL AZHA

SSWMB

karachi eid

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div