اینکر پرسن عمران ریاض ضمانت پر رہا

لاہور ہائیکورٹ نے ذاتی مچلکوں پر عمران ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کو ضمانت پر رہا کردیا

لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس علی باقر نجفی نے اینکر پرسن عمران ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عمران ریاض عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہونے کی ضمانت دیں تو ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت عالیہ کی جانب سے کہے جانے پر عمران ریاض نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کوئی ایسا بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ذاتی مچلکوں پر عمران ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرلی، کیس کی مزید سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔

عمران ریاض پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں کئی مقدمات درج ہیں، انہیں گزشتہ ہفتے اٹک سے اسلام آباد آتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں ان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی، عدالت نے عمران ریاض کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران ریاض چھٹی کے دنوں اور رات گئے عدالت کھولے جانے کے شدید مخالف رہے ہیں لیکن خود ان کی ضمانت بھی عیہد الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران منظور ہوئی ہے۔

IMRAN RIAZ KHAN

Tabool ads will show in this div