ملک میں کرونا کے مزید 732 نئے کیسز رپورٹ، 7 افراد جاں بحق

158 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ادارہ صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 732 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 کرونا مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 568 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے، اور 732 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 24 ریکارڈ کی گئی ہے، کرونا سے متاثرہ 7 افراد انتقال کرگئے ہیں اور 158 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کیسز کراچی میں ریکارڈ ہوئے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 436 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اور کرونا کے 484 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.74 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے بعد سب سے زیادہ کیسز لاہور میں ریکارڈ ہوئے جہاں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 546 ٹیسٹ کئے گئے اور 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 97 رہی۔

اسلام آباد میں 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں 16 کیسز، راولپنڈی میں 12، فیصل آباد میں 6، مردان 5، مظفرآباد 3، بہاولپور، حیدر آباد، 2، 2، کوئٹہ، گلگت، ایبٹ آباد، ملتان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

corona virus

CORONA VACCINE

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div