مقبوضہ کشمیر میں بادل پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک و لاپتا

واقعے کے وقت ہندوؤں کی مقدس غار کے قریب ہزاروں لوگ موجود تھے

مقبوضہ کشمیر میں امرنتھ کے قریب بادل پھٹنے سے متعدد فراد ہلاک اور لاپتا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امرناتھ کے علاقے میں جمعہ کی شام کو ہندوؤں کی مقدس غار کے قریب پیش آیا، اس وقت 10 سے 15 ہزار عقیدت مند غار کے پاس موجود تھے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم جموں و کشمیر پولیس نے صرف دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

عقیدت مندوں کے لیے لگائے گئے 25 کے قریب خیمے اور دو لنگر پہاڑوں سے آنے والے تیز پانی سے بہہ گئے، حادثہ کے بعد امرناتھ یاترا کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے پورا علاقہ تیزی سے زیر آب ہوگیا اور بہت سے لوگ اس سے متاثر ہوئے۔ اب تک کئی عیقیدت مند لاپتہ بتائے جاتے ہیں اور ان کے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکال کر کیمپوں میں لے جایا جا رہا ہے جبکہ زخمیوں کو ہوائی جہاز سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Indian occupied kashmir

CLOUD BRUST

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div