وزیراعظم کی حج اکبر کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد

ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے

وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق حج اکبر پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایات کے اس متبرک دن پر اللہ تعالی سے مغفرت و رحمت کی دعائیں کی جائیں، آج اللہ تعالیٰ کے انوار و تجلیات کے نزول کی خاص برکات کا دن ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمعہ کے دن حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو امت مسلمہ اور انسانیت کے لئے آج خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کرتا ہوں، رب کریم کے حضور عالم انسانیت پر اس کے رحم، امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں اور امراض سے نجات کی دعا کرتے ہیں۔

اپنے رب کے حضور دعا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی التجا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن ہم شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

HAJJ 2022

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div