فلم لفنگے کو پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی

سنسر بورڈ نے فل بورڈ ریویو کے بعد کلیئرنس دیدی

پاکستانی شائقین کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ فلم سنسر بورڈ نے ‘‘لفنگے’’ کو کلیئرنس دیتے ہوئے پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز کی اجازت دیدی۔

لفنگے کی ٹیم نے بھی مرکزی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو کلیئرنس ملنے کی تصدیق کردی۔

فلم کی پی آر ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فلم لفنگے کو اسلام آباد سنسر بورڈ میں فل بورڈ ریویو کے بعد کلیئرنس مل گئی ہے، ہم عیدالاضحیٰ پر لفنگے ریلیز کریں گے۔

کامیڈی ہارر فلم ‘لفنگے’ کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم چند روز قبل فلم سنسر بورڈ نے اسے سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔

فلم سنسر بورڈ کا کہنا تھا کہ یہ فلم پاکستانی شائقین کیلئے ‘‘غیر موزوں’’ ہے۔

سنسر بورڈ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار مانی کا کہنا تھا کہ فلم میں ایسا کچھ نہیں جو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔

مانی نے واضح کیا کہ فلم میں ایسے لطیفے یا ذومعنی جملے شامل نہیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلموں میں پیش نہ کئے گئے ہوں، پاکستان میں سیاست دان بھی اکثر ایک دوسرے پر ‘‘نازیبا’’ تبصرے کردیتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مانی، سمیع خان، سلیم معراج اور بہروز سبزواری جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ ساتھ نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول اور اختر حسنین بھی شامل ہیں۔

پاکستان

Film

LAFANGAY

Tabool ads will show in this div