ثبوت لیکر عمران خان کے پاس گئی مگر انصاف نہیں ملا، ہراسانی کی شکار خاتون

ويڈيوز کا فائدہ تحریک انصاف کی حکومت کو پہنچا،متاثرہ خاتون
Jul 07, 2022

سابق چيئرمين نيب جاويد اقبال کے ہراسانی کيس ميں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ثبوت لیکر سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس گئی مگر انصاف نہیں ملا۔

سماء کو خصوصی انٹرويو متاثرہ خاتون کا کہنا کہ چيئرمين نيب کی ويڈيو پبلک کرنا نہيں چاہتی تھيں بلکہ پی ايم ہاؤس کے پورٹل پر ثبوت کے طور پر بھيجی تھی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے پی ايم ہاؤس کے پورٹل پر ثبوت کے طور پر بھيجی گئی ویڈیو ان سے پوچھے بغير ہی آن ايئر کروادی گئيں۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر عمران خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مزيد ويڈيوز مانگی تھی۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ ويڈيوز کا فائدہ صرف پی ٹی آئی اور ان کی حکومت کو پہنچا۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس ميں وہ ويڈيوز بھی دکھائی جس ميں سابق چيئرمين نيب نے دھمکی دی کہ اگر کسی آفس ميں بيٹھی نظر آئيں تو آپ کے ٹکڑے جھنگ جائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ ويڈيوز سامنے آنے کے بعد جاويد اقبال گھبرائے نہيں بلکہ کہا کہ ميں چيئرمين نيب ہوں ، طاقت ور ہوں۔

Harassment Case

justice (R) Javed Iqbal

Tabool ads will show in this div