کراچی والوں کیلئے بری خبر، بجلی 9.52 روپے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

اضافہ مئی 2022ء کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بھی بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کراچی والوں کیلئے بجلی مئی 2022ء کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، جولائی میں 2 روپے 63 پيسے فی یونٹ جبکہ اگست ميں مزيد 6 روپے 89 پيسے فی يونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا کو 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ آج ہی نیپرا نے ملک کے دیگر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پاکستان

nepra

KElectric

Tabool ads will show in this div