مریم اورنگزیب کی وجہ سے سگریٹ کی صنعت کو مراعات ملیں ،فواد چوہدری

سولر اسکینڈل پرعدالتوں کونوٹس لینا چاہیے،رہنما تحریک انصاف
Jul 07, 2022

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں تمباکو پرمراعات دی جارہی ہیں اور یہ مراعات مریم اورنگزیب کی وجہ سے ملیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی نااہلی کا ریفرنس لانے کا اعلان کردیا اور کہا سگریٹ کی صنعت سے متعلق اجلاس میں مریم اورنگزیب کس حیثیت میں شریک تھیں۔

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر سگریٹ ایجنسی کی نمائندگی کرتے ہیں، سگریٹ صنعت سے متعلق اجلاس میں مریم اورنگزیب کس حیثیت سے شریک تھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نے سگریٹ کی صنعت کو مراعات دلوائیں، یہ سراسر بددیانتی کا کیس ہے اس معاملے پر آج ہم نے سیکریٹری کیبنٹ کوخط لکھا ہے، مریم اورنگزیب کو طلبی کانوٹس بھیجا جائے.

سابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے بجٹ پر جتنی محنت کی وہ ہمارے سامنے ہے، سگریٹ ایجنسی کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، دنیا میں تمباکو کیخلاف مہم پاکستان میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فرح بی بی پرالزام لگانے والے اپنا جواب دیں، فرح بی بی کی10 کروڑ کی کرپشن بڑی لگتی ہے، سولرکا 50ارب روپے کا پراجیکٹ صوبوں کی مشاورت کے بغیر منتقل ہونیوالا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ شریف فیملی جب بھی اقتدارمیں آئی پیسے لوٹے اور باہر چلی گئی ، اب بھی یہ پیسے لوٹیں گے اور باہر چلے جائیں گے، اس پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہئے۔

MARYAM AURANGZAIB

fawad chaudhary

Tabool ads will show in this div