سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پر الزام لگانے والی خاتون کے اہم انکشافات

خاتون نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم سے گفتگو کی ریکارڈنگ بھی پیش کردی

سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر الزامات لگانے والی خاتون نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے اہم انکشاف کردیئے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا، جس میں نیب افسران کے اثاثوں اور مراعات کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم نیب نے اپنے افسران کے اثاثے ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ جس پر چیئرمین پی اے سی نور عالم نے کہا کہ ہم ایسٹ ڈیکلریشن سمیت کسی بھی معاملےکی تفصیل طلب کرسکتے ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 4 اہم کیسز تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوادیئے۔ چیئرمین پی اے سی نے بتایا کہ بلین ٹری، بینک آف خیبر، مالم جبہ اور بی آرٹی منصوبہ شامل ہیں۔

متاثرہ خاتون کا بیان

اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کے خلاف الزام لگانے والی خاتون نے بھی بیان دیا۔ متاثرہ خاتون طیبہ گل کا کہنا تھا کہ میرے جلاف جھوٹا ریفرنس دائر کیا گیا، اور مجھے 15 جنوری 2019 کو نیب لاہور نے اسلام آباد سے رات کو گرفتارکیا۔

متاثرہ خاتون طیبہ گل پی اے سی میں بیان دیتے ہوئے رو پڑیں اور بتایا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم اگلی صبح آئے تو میری حالت خراب تھی، میرے کپڑے پھٹے ہوئے تھے، کمرے میں میرے اوپر کیمرے لگا کر تلاشی لی گئی، بغیر لیڈی اسٹاف مجھ سے یہ سلوک کیا گیا۔

خاتون کے مطابق سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میرا نمبر لے کر مجھے بار بار کالز کرنا شروع کردیں، جاوید اقبال کے پرسنل سیکریٹری سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے۔ خاتون نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم سے گفتگو کی ریکارڈنگ بھی پی اے سی میں پیش کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مطالبہ

خاتون کے بیان پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پی اےسی نورعالم کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نیب کاوارنٹ گرفتاری نکالنا چاہتا ہوں۔

واقعے میں ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر کی ہدایت

چیئرمین پی اے سی نے موجودہ چیئرمین نیب ظاہرشاہ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی، جب کہ ڈی جی نیب، ڈائریکٹرز سمیت ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

چیئرمین پی اے سی کی خاتون کا یقین دہانی

چیئرمین پی اے سی نےمتاثرہ خاتون کو ایف آئی آردرج کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انکوائری کے بعد وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان کوسفارشات بھجوائی جائیں گی، اور خاتون کو ہراساں کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، صوبائی حکومت کو متعلقہ پولیس افسران کے نام بھجوائیں گے۔

NAB

Chairman NAB

Chairman PAC

TAHIR MAQSOOD Jul 08, 2022 10:23am
نیب سابقہ چئیرمینوں کا بھی رکارڈ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے چوھدری افتخار کے کالے کرتوت جس قابل زکر ایڈن گارڈن فراڈ کا کیس ہے کہ ڈاکٹر امجد نے ایڈن گارڈن فیروز پور روڈ لاہور اور ایڈن کے کئی پراجیکٹس میں لوگوں سے رقوم لیں اور ڈیولپمنٹ چارجز بھی وصول کئے اور کئی عرب اکھٹے کئے اور ان پیسوں سے اپنے کاروبار کو وسعت دیتا رہا اور کیس چودھری افتخارِ کی عدالت میں آیا تو چودھری افتخارِ نے اپنی بیٹی کی شادی ڈاکٹر امجد کے بیٹے سے کرا دی اور ڈاکٹر امجد فراڈئئے کو اور اسکی فیمیلی کینیڈی بھگا دیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد خود بھی کینیڈہ ان سے جا ملا اور ایڈن متاثرین رکتے رہے اسکے بعد جاوید اقبال آگیا اور یہ کیس کو لٹکاتا رہا پہلے ایڈن متاثرین کو لارا لگاتا رہا کہ پلی بارگین نہیں ہو گی متاثرین کو پلاٹ ہی ملیں گے اور پھر پلی بارگین پر آمادہ ہو گیا ایڈن کی اور ڈاکٹر امجد کی جائیدادوں تخمینہ 76 عرب روپئے نکالا گیا اور پلی بارگین کی سمری بھیجی 35 عرب کی پھر کہا 25 عرب کی کرونگا اور ریٹائرمنٹ سے 3روز پہلے ایڈن متاثرین کو کہا کہ فیصلہ آپکی خواہش کے مطابق ہو گا آپکو انصاف ملے گا لیکن اخری دن جانے سے پہلے 16 ارب کی پلی بارگین کی سمری منظور کر کے چلا گیا اور ایڈن متاثرین تڑپتے رہ گئے ایسے قازئیوں کا کیا کوئی اعتبار کرے شہباز شریف اگر کوئی مشکل فیصلہ کرنا ہے تو ان ججوں کا اور جرنیلوں کا محاسبہ کرو چوہدری افتخار جیسے ججوں کا محاسبہ کرو اور اس پر تو کئی اور بھی سوالات اٹھتے ہیں کہ جاوید اقبال نے اپنے ماں باپ کو قتل کرایا تھا اسکی بھی تحقیق ہونی چاہیے ۔
TAHIR MAQSOOD Jul 08, 2022 10:36am
جب تک پاکستان میں ججوں کا اور جرنیلوں اور بریگیڈئر کا اور جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اسے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں دوران سروس انکی مراعات دیکھو تو انکے لئے دبئی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد یہ باہر جاکر لوٹے ہوئے پیسے سے عیش کرتے ہیں۔ نیول چیف منصورالحق کہاں کیا نیب اسکا سہولت کار نہیں بنا ان جرنیلوں کی جائیدادیں بیرون ملک کیسے بن جاتی ہیں ججوں کی بیرون ملک جائیدادیں کیسے بن جاتی ہیں انکی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے اور بیرونی قرضے اتارے جائیں پھر بھی دولت بچ جائیگی۔
Tabool ads will show in this div