کوہستان: گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
لاشیں اسپتال منتقل
لوئر کوہستان کے علاقے کیرو میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ لوئر کوہستان کے علاقے میں قراقرم ہائی وے پر پیش آیا، جہاں پک اپ گاڑی کھائی میں جاگری۔
امدادی ٹیموں کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل اسپتال پٹن منتقل کردیا گیا ہے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div