راحت فتح علی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس، 4 کروڑ 23 لاکھ روپے ٹیکس ادائیگی کا حکم
ایف بی آر نے راحت فتح علی کو ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے
معروف گلوکارراحت فتح علی خان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈارپرآگئے۔
ایف بی آرنے راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا کرگلوکار پر 4 کروڑ 23 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان نے صرف دو بینکوں کے اکاونٹس ظاہر کیے تھے، انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے خفیہ بینک اکاونٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ بھجوائی ۔
ایف بی آر کی جانب سے ان اکاونٹس میں بھاری رقم کی موجودگی پرجواب طلب کیا گیا لیکن تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر گلوکار پرٹیکس عائد کردیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2016 کا آڈٹ کرکے گلوکار پر ٹیکس عائد کیاجس کی ادائیگی کے لیے انہیں ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔