محکمہ موسمیات نے مون سون کا پہلا اسپیل ختم ہونے کا عندیہ دے دیا
کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا پہلا اسپیل آج رات یا کل صبح تک ختم ہوجائے گا۔
گزشتہ چند روز سے کراچی سمیت پورے پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں ہے، لیکن شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل آج رات یا کل صبح تک ختم ہو جائے گا، اور اس دوران کراچی میں تیز بارش نہیں ہوگی ، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، جس کی وجہ سے حبس برقرار رہے گا۔
Monsoon Rain
Aamir Aziz
Jul 07, 2022 06:13pm
App ki ye perduction galat sabit hui. Ajj Taeez Barish hogay .Karachi ma
Rahmat alam
Jul 09, 2022 06:27pm
موسم کے بارے ھمیں Update اور تازہ خبروں سے ھم خبر رکھے شکریہ اپ کا چنل کا