بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 819 میگاواٹ ہوگیا

بجلی کی پیداوار 21 ہزار 181 اور طلب 28 ہزار میگاواٹ ہے

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 181 میگا واٹ ہے، جب کہ بجلی کی طلب 28 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 819 میگا واٹ پر پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

وزارت توانائی ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 181 میگا واٹ ہے، جب کہ بجلی کی طلب 28 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت توانائی ڈویژن کے مطابق اس وقت پانی سے 5 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 680 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔

وزارت توانائی ڈویژن نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس 364 میگاواٹ اور سولرپلانٹس 63 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 103 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 271 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Loadshedding

power short fall

Tabool ads will show in this div