شوہرکے قتل میں ملوث ٹک ٹاکربیوی گرفتار

ملزمہ نے ٹک ٹاک پارٹنرکے ساتھ مل کرمنصوبہ بندی کی

فیصل آباد پولیس نے شوہرکو قتل کرنے والی ٹک ٹاکرملزمہ کوگرفتارکرلیا۔

ملزمہ نے ٹک ٹاک پارٹنر کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کرنے کےبعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فیصل آباد کے تھانہ اگوکی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران خلیل احمد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ، واقعے کامقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

بعد ازاں ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا نے ملوث ملزمان تک پہنچنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصرمحمود باجوہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ڈی ایس پی صدرسرکل اورایس ایچ او تھانہ اگوکی بھی شامل تھے۔

خصوصی پولیس ٹیم نے جدید خطوط پرتفتیش آگے بڑھاتے ہوئے اندھے قتل کا سُراغ لگالیا جس کےمطابق ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی مقتول کی اہلیہ میمونہ ارم شہزادی نے اپنے پارٹنررضوان عرف زین سے تعلقات استوارکررکھے تھے اور شادی کرنا چاہتی تھی، اسی وجہ سے دونوں نےمل کرخلیل احمد کے قتل کی منصوبہ بندی کی ۔

ملزمہ نے شوہر کے قتل کے بعد واقعے کو ڈکیتی کارنگ دے کرظاہرکیا کہ خلیل احمد مزاحمت کے دوران قتل ہوا۔

ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کی گرفتاری کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزم ٹک ٹاکررضوان اورایک نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Faisalabad

TIKTOK

Maimoona Erum Shehzadi

Tabool ads will show in this div