حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو عید کا تحفہ دیدیا

1 مہینے کیلئے شہریوں کی موجیں

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راول پنڈی کے درمیان گرین لائن اور بلیو بس سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کا آج بروز جمعرات 7 جولائی کو افتتاح کردیا۔

بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ گرین اور بلیو لائن پر ایک ماہ کے لیے مفت سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اس سہولت سے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فیض یاب ہوں گے، ماضی کی تاخیر کے ازالے کے لیے سب مل کر کام کریں، تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں۔

انہوں نے رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، جلد مہنگائی سے نجات مل جائے گی، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافےنے پوری دنیا کو پریشان کیا ہے، جتنی جلدی تیل کی قیمت کم ہوگی بجلی اتنی سستی بنے گی، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہی عوامی فلاح کے منصوبے ہیں، کسی بھی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 75برسوں میں سیاسی جماعتوں اور آمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا مگر اس ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے ہم سب نے مل کر محنت کرنی ہے، محنت سے ترقی کی منازل طے کریں گے، ملک قرضوں میں جکڑا ہے، مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے محنت کرنے والوں کا مشکور ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی توخیر نہیں، توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سستی شمسی توانائی کا جال بھی پورے ملک میں بچھانا ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

گرین لائن اور بلیو لائن بس کے روٹ

گرین لائن بہارہ کہو سے پمز اسپتال تک چلے گی.

گرین لائن کے 15.5 کلو میٹر لمبے روٹ پر 8 اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

بلیو لائن میٹرو کورال چوک سے پمز تک چلے گی.

بلیو لائن بس کے 20 کلو میٹر روٹ پر 13 اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

گرین اور بلیو لائن منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اسلام آباد

Bus Service

GREEN LINE

PM SHAHBAZ SHARIF

BLUE LINE

TAHIR MAQSOOD Jul 08, 2022 09:44am
اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن ہی کام کرتی ہے لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے انکل کے مہنگائی کے دور میں یہ بسیں بہت بڑا آسرا ثابت ہونگی ۔ اقراء یونیورسٹی کے نزدیک بھی ٹرمینل بنانے جائیں اور ایک روٹ پاکستان ٹاؤن فیز-1 اسلام آباد سے مارگلا ریلوے اسٹیشن اسلام آباد تک بھی بنایا جائے اور اسی مارگلا ریلوے اسٹیشن اسلام آباد کے قریب کی یونیورسٹیاں ہے جس سے طلباء اور طالبات اساتذہ ملازمین مستفید ہو سکیں گے ۔ شہباز شریف زندہ آباد پاکستان پایندہ باد
Mushtaq Jul 08, 2022 10:06pm
کیا یہ منصوبہ 3 ماہ میں مکمل ہوا۔ جواب یے نہیں۔ اس منصوبے کا کریڈٹ پی ٹی آئی حکومت کو جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اب تک صرف اور صرف اپنے آپ کو ریلیف دیا ہے۔ ایسی فیک نیوز پہ میں سما ٹی وی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
Shahzad pervaiz Jul 09, 2022 09:57am
تمام مصروف روٹ پر یہ سروس ہونی چا ہے تا کے ہر شہری کو سہو لت مل سکے
Tabool ads will show in this div