اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں 5 نو منتخب ارکان اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسے سے پہلے 13 جولائی تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم اسپیکر نے اجلاس کی تاریخ تبدیل کرکے آج 7 جولائی جمعرات کے روز کو اجلاس طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے اسپیکر چوہدری ہرویز الہی کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں 5 نو منتخب ارکان اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے، تمام نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو مل گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر اپنی پارٹی کی پالیسی سے انحراف کرنیوالے 25 اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا تھا، جس میں مخصوص نشستوں پر ایم پی اے بننے والے 5 اراکین بھی شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں پر اراکین کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبوق رفیق اور سیموئیل یعقوب کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 22 جولائی کو ایک بار پھر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے الیکشن کا حکم دیا ہے جبکہ 17 جولائی کو منحرف ارکان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے۔

PUNJAB ASSEMBLY

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div