بجلی کے کھمبے اور برف میں کی گئی شوٹنگ بہت مشکل تھی، ایمان ولانی

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا

ایمان ولانی کا کہنا ہے کہ مس مارول سریز میں ہماری ٹیم نے بہت خوبصورتی سے مذہب، ثقافت اور ایکشن کو آنے والی نسلوں کے لئے منفرد انداز میں پیش کیا ۔

مس مارول میں کمالہ خان کے کردار کو ادا کرنے والی 17 سالہ لڑکی ایمان ولانی نے سماء کے پروگرام سپر اوور میں میزبان احمد علی بٹ سے گفتگو کی ہے اس دوران احمد علی بٹ نے ان سے سریز کے حوالے سے کئی سوالات کئے جن کے جواب ایمان نے بڑی خوبصورتی سے دیئے ۔

جب آپ شو شروع کرنے جارہی تھیں تو وہ کونسی نصحیت تھی جو آپ کو کی گئی تھی ؟

ایمان ولانی نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھوں، شروع میں تھورا گھبرائی ہوئی تھی مجھے یہ یقین نہیں آرہا تھا کہ مجھے واقعی اس شو کیلئے منتخب کیا گیا، مجھے کہا گیا کہ دیکھو تم میں ہو وہ صلاحیت موجود ہے ہے جو ہمیں اس کردار کیلئے چاہیئے۔

سریز میں آپ کا کردار کتنے فیصد تھا ؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے 95 فیصد کردار میرا ہے شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے بات چیت ہوتی تھی جس میں میری ذاتی زندگی اور اسکول کے واقعات کے بارے میں پوچھا جاتا تھا کیونکہ میری عمر صرف 17 برس ہے اور اس کردار کی عمر 16 برس ہے تو ہم نے کردار اور کہانی کو منفرد بنانے کیلئے میری ذاتی زندگی کے تجربات کو استعمال کیا ۔

مس مارول: فواد خان اور مہوش حیات کی کیمسٹری نے دل جیت لیے

مس مارول کا جو کردار ہے وہ تمام رسمی خیالات کو توڑ رہا ہے اور اب تک جتنے بھی سوپر ہیروز رہے ہیں وہ مرد رہے ہیں تو آپ کو نہیں لگتا کہ ایک لڑکی کے طور پر آپ کے کاندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری تھی ؟۔

ایمان نے کہا کہ نہیں میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا اور میرے خیال کے حساب سے ہم نے کردار کے ساتھ پورا انصاف کرنے کی کوشش کی جو کہ ہمارا مقصد بھی تھا کیونکہ مجھ سمیت دنیا بھر میں ان گنت لوگ مذاق کے دلدادہ ہیں اور ہماری ٹیم نے بہت خوبصورتی سے اس میں مذہب، ثقافت اور ایکشن کو آنے والی نسلوں کے لئے منفرد انداز میں پیش کیا ۔

آپ کے لیے شوٹنگ کے دوران سب سے خوفناک اور مشکل ترین دن کونسا تھا ؟

ایمان نے بتایا کہ جب ہم نے برف میں شوٹ کیا تھا تب میں سننے اور بولنے کی صلاحیت ایک طرح سے کھو بیٹھی تھی ۔

سریز میں سب سے مشکل انسٹنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے کھمبے والا سین بہت مشکل تھا اور ہم نے اسے متعدد بار کیا تھا وہ بہت مشکل تھا میرے خیال میں اب وہ شو میں نہیں دیکھایا گیا ۔

چھ اقساط پہ مشتمل اس سیریز میں پاکستانی ہدایت کار کے طور پہ شرمین عبید چنائے اور اداکاری میں ثمینہ احمد، مہوش حیات، فواد خان، نمرہ بچا اور سیریز کی ہیروئین ایمان ولانی نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماگھروں میں دکھایاجارہا ہے۔ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

MS MARVEL

IMAN VELLANI

Tabool ads will show in this div