کوئٹہ: ملٹری پولیس کے بہادر اہلکار نے نوجوان کی جان بچالی

بجلی کے کھمبے میں کرنٹ کے باعث نوجوان اس سے چپک گیا تھا

کوئٹہ میں ملٹری پولیس کے اہلکار نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر نوجوان کی جان بچالی۔

واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ کینٹ میں پیش آیا تھا جہاں شہروز مسیح نامی نوجوان اچانک بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث بجلی کے کھمبے سے چپک گیا تھا، اس دوران ڈیوٹی پر موجود ملٹری پولیس کے اہلکار نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کی جان بچائی۔

واقعے کی ویڈیو میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بہادر سپاہی اپنی جان خطرے میں ڈال کر نوجوان کو کپڑے کی مدد سے کھمبے سے الگ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سپاہی دوسری کوشش میں نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے الگ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے، جس کے بعد دیگر دو افراد متاثرہ نوجوان کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی، جہاں صارفین بہادر سپاہی کو خوب سراہ رہے ہیں۔

پاکستان

بلوچستان

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div