ایشیا کپ 2022ء: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کی تاریخ آگئی

بھارت 2018ء کا فاتح اور دفاعی چیمپئن ہے

ایشیا کپ 2022ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 28 اگست کو ہوگا، بھارت ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریگا۔

ایشیا کپ 2022ء سری لنکا میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایشیا کپ 2022ء میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ 28 اگست کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان سری لنکا، پاکستان، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، آخری ٹیم کا فیصلہ 20 اگست سے شروع ہونیوالے کوالیفائر کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ آخری بار 2018ء میں ہوا تھا، جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ایشیا کپ کا انعقاد ہر 2 سال بعد کیا جاتا ہے تاہم 2020ء میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کرونا کے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کردیا تھا، آئندہ ایشیا کپ 2023ء میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

پاکستان

انڈیا

کرکٹ

ASIA CUP 2022

Tabool ads will show in this div