عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

برینٹ کروڈ کے نرخ 100 ڈالر سے نیچے آگئے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے کمی ہوگئی، برینٹ کروڈ کے نرخ 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں دو روز کے دوران 12 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوچکی ہے، گزشتہ روز بھی 10 ڈالر کی غیر معمولی کمی ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی

یورپ کے بینچ مارک خام تیل برینٹ نارتھ سی کے سودوں میں بدھ کو دوپہر تک 3.3 فی صد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل نرخ 99.39 ڈالر فی بیرل پر آگئے تھے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) تیل کی قیمت بھی 3.3 فیصد کمی واقع ہوئی اور اس کے اگست کیلئے سودے 96.12 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

سٹی بینک کے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں برینٹ نارتھ کی قیمت رواں سال کے آخر تک 65 ڈالر فی بیرل تک گرسکتی ہے۔

petroleum prices

crude oil price

Tabool ads will show in this div