اقرا عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا دے دیا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکی مشہور شخصیات کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ان دنوں دونوں دبئی میں ہیں اور گولڈن ویزا ملنے سے متعلق انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یو اے ای کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اقرا عزیز پاکستان کی مشہور اداکار ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ، اقرا نے 2014 میں اپنے کیرئیر کا اغاز کیا تھا۔اقرا عزیز مشہور ڈرامہ (سنو چندا) میں بھی اپنی اداکاری کے جو ہر دیکھا چکی ہیں اور ان کو پاکستان کی سب سے ٹاپ اداکارہ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جس میں لکس اسٹائل ایوارڈ بھی شامل ہے ۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ‘گولڈن ویزا’ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

Golden Visa

Tabool ads will show in this div