فواد خان ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں کیوں آگئے؟

انتظار ختم ، فواد خان مداحوں نے دل جیت لیے

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے اچانک ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں اپنی جگہ بنالی ۔

اداکار فواد خان کے ٹوئٹر ٹرینڈ میں آنے وجہ کچھ یوں ہے کہ ‘مس مارول’ کی پانچویں قسط آج جاری کردی گئی جس میں فواد خان، حسن نامی نوجوان کے کردار میں نظر آئے ۔

چھ سال کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان آخر کار اسکرین پر نظر آئے تو ان کے مداحوں کی خوشی دیکھنے لائق ہے، کیونکہ مس مارول کے 5 ویں میں فواد خان اور مہوش حیات اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے اس سے قبل چوتھی قسط میں فواد خان کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان نئی قسط میں فواد خان کا کردار دیکھنے کیلئے بے چین تھے ۔

پہلے ہی اس بات کی تصدیق ہو چکی تھی کہ اداکار مس مارول کا حصہ ہوں گے تاہم ان کے کردار کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تھی۔

مس مارول کی تازہ ترین قسط میں فواد خان کا طویل کردار نظر آیا وہ کمالہ خان کے پردادا (حسن) کے روپ میں جلوہ گر ہوئے، فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جبکہ نئی قسط میں آزادی سے پہلے کے دور کو بھی دکھایا گیا کہ حسن اور عائشہ (مہوش حیات) کیسے ملتے ہیں۔

مس مارول میں فواد خان کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں، ٹوئٹر پر صارفین نے مختلف انداز میں فواد خان سے محبت کا اظہار کیا جس کے باعث وہ ٹوئٹ کے ٹاپ ٹرینڈز میں آگئے ۔

طویل عرصے بعد فواد خان کو اسکرین پر دیکھ کر مداحوں نے کچھ اس طرح خوشی کا اظہار کیا ۔

FAWAD KHAN

MS MARVEL

Tabool ads will show in this div