سینیٹ کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر خالدہ کامیاب
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا
ڈاکٹر سکندر ميندھرو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست ضمنی الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی نے 97 ووٹوں سے جیت لی۔
پيپلزپارٹی کے سينيٹر ڈاکٹر سکندر ميندھروں کے انتقال سے خالی ہونے والی سينيٹ کے نشست پر سندھ اسمبلی ميں پولنگ ہوئی۔
سندھ اسمبلی کے 168 کے ايوان سے 97 ووٹ کاسٹ ہوئے جو کہ تمام ہی پيپلزپارٹی کے ڈاکٹر خالدہ نے حاصل کيے۔ مدمقابل امیدوار پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
ضمنی الیکشن میں کاسٹ ہونے والے 97 ميں ایک ووٹ بھی مسترد نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم پاکستان،جی ڈی اے، ٹی ایل پی اورایم ایم نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔
Sindh assembly
Senate of Pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div