پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو مزید 5 نشستیں مل گئیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے، تمام نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو مل گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر اپنی پارٹی کی پالیسی سے انحراف کرنیوالے 25 اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا تھا، جس میں مخصوص نشستوں پر ایم پی اے بننے والے 5 اراکین بھی شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں پر اراکین کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفیکشن جاری کردیئے، ان تمام ایم پی ایز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبوق رفیق اور سیموئیل یعقوب کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 22 جولائی کو ایک بار پھر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے الیکشن کا حکم دیا ہے جبکہ 17 جولائی کو منحرف ارکان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے۔

ECP

PTI

IMRAN KHAN

PUNJAB ASSEMBLY

PUNJAB BYE ELECTION

Tabool ads will show in this div