مس مارول: فواد خان اور مہوش حیات کی کیمسٹری نے دل جیت لیے

فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے

مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کی کیمسٹری نے شائقین کو حیران کردیا۔

مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے اور پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سیریز میں پاکستانی گانوں اور پاکستانی فنکاروں کی اداکاری کے چرچے جاری ہیں ۔

اس سریز میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے فنکاروں سمیت پاکستانی فنکاروں نے کمال کردکھایا ہے تاہم ویب سریز کی 5 ویں قسط میں اداکارہ مہوش حیات اور فواد خان کی کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

گزشتہ سال جب یہ تصدیق سامنے آئی کہ پاکستانی اداکار فواد خان’مس مارول سیریز’ کا حصہ ہوں گے اس وقت سےمداح یہ سیریز ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کررہے تھے لیکن یہ انتظار اس وقت ختم ہوا جب مس مارول سیریز کی چوتھی قسط میں فواد خان کے کردار کی پہلی جھلک دکھائی دی۔

مس مارول کی تازہ ترین قسط میں فواد خان کا طویل کردار نظر آیا وہ کمالہ خان کے پردادا (حسن) کے روپ میں جلوہ گر ہوئے جبکہ مہوش حیات کمالہ خان کی پردادی(عائشہ) کا کردار نبھاتے نظر آئیں۔

سریز کی 5 ویں قسط کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اداکارہ مہوش حیات اور فواد خان کا کردار انتہائی جاندار دکھایا گیا اور اس میں تقسیم ہندوستان کی تلخ یادوں کو بھی پیش کیا گیا ۔

نئی قسط میں آزادی سے پہلے کے دور کو دکھایا گیا کہ حسن اور عائشہ کیسے ملتے ہیں فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی دکھایا گیا کہ عائشہ اور حسن اپنی بیٹی ثنا کے ساتھ کس طرح تقسیم ہند کے وقت پاکستان منتقل ہونے کیلئے غور کرنے پر مجبور تھے۔

اس ایپی سوڈ میں دکھایا گیا ہے کہ حسن کس طرح ثناء کے ساتھ پاکستان جانے والی آخری ٹرین پر چڑھنے میں کامیاب ہوا اور عائشہ کیوں نہیں پہنچ سکی۔

mehwish hayat

FAWAD KHAN

MS MARVEL

Tabool ads will show in this div