تارکین وطن پر تشدد کی ویڈیوز سے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات ،پشاور،کراچی سے 44 انسانی اسمگلرز گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

سہانے مستقبل کے خواب دکھا کر نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے اور تارکین وطن پر تشدد کی ویڈیوز سے اُن کے اہل خانہ کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندہ میں ملوث فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، پشاور اور کراچی سمیت مختلف علاقوں سے 44 سے زائد انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے جاوید اکبر کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح منظم طریقے سے جرائم میں ملوث ایجنٹ کی گرفتاری ہے اور یہ اس گروہ کیخلاف پہلا منظم آپریشن جاری ہے۔

جعلی دستاویزات کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 4 انسانی اسمگلرز کو مختلف عدالتوں میں پیش کرکے 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا بھی دلوائی گئی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں تارکین وطن پر تشدد کی ویڈیوز سے اہل خانہ کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والے ایجنٹس بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرانے والے انسانی اسمگلرز کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

fia

Humanoid robot

Tabool ads will show in this div