نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے منظور

بادی النظر میں درخواست پر اعتراضات درست نہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی کی آئینی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے چیمبر اپیل منظور کرلی۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی کی آئینی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظر میں درخواست پر رجسٹرار اعتراضات درست نہیں۔ درخواست کو کھلی عدالت میں میرٹ پر سنا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 25 جون کو نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے اور ان ترامیم کے خلاف ایک آئینی درخواست سپریم کورٹ میں داخل کی ہے۔

درخواست میں عدالت سے نیب قوانین میں ترامیم کو خلاف آئین قرار دیکر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان نے خود بطور درخواست گزار پٹیشن سپریم کورٹ کے روبرو جمع کروائی، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاق پاکستان اور نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترامیم کرنے والوں نے اپنی ذات کو بچانے کیلئے نیب قانون کا حلیہ ہی بدل دیا ہے، ان ترامیم کے بعد بیرون ملک سے آئے شواہد عدالت میں قابل قبول نہیں ہونگے۔

NAB

IMRAN KHAN

SUPREME COURT OF PAKISTAN

Tabool ads will show in this div