قومی کرکٹ ٹيم دورہ سری لنکا کے ليے روانہ

دورے ميں 2 ٹيسٹ ميچوں کی سيريز کھيلی جائے گی

قومی کرکٹ ٹيم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئی۔

ٹیسٹ اسکواڈ بابراعظم کی قيادت ميں نجی فضائی کمپنی کے ذریعے براستہ دبئی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو روانہ ہوا۔

قومی ٹیم دورے میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سیریز سے پہلے پریکٹس میچ بھی طے ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کولمبو کرے گا۔

pakistan cricket team

PAK-SRILANKA

Tabool ads will show in this div