عازمین حج کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے روبوٹس آگئے

مسجد الحرام میں روبوٹ کو سینیاٹائز اسپرے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

عازمین حج کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مسجد الحرام میں اسمارٹ سینیٹائزنگ روبوٹس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

رواں برس حج کے موقع پر کورونا سمیت دیگر وبائی امراض پر قابو پانے اور عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے حرمین شریفین کی جانب سے گیارہ اسمارٹ روبوٹس مسجد الحرام کے مختلف حصوں کو سینیٹائز کریں گے۔

یہ خود کار روبوٹ پانچ سے آٹھ گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان روبوٹس کے ٹینک میں تقریبا 24 لیٹر سینیٹائزر رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

یہ روبوٹس فی گھنٹہ 2 لیٹر جراثیم کش محلول کو 600 مربع میٹر رقبے پر چھڑکاؤ کرسکتا ہے۔

یہ ایڈوانس ٹیکنالوجی سے بھرپور روبوٹس بنا کسی انسانی مدد کے 3 کلومیٹر تک ایک دن میں سفر کرسکتے ہیں، روبوٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے رکاوٹوں سے بچنے کے لیے 10 میٹر تک سامنے کا پتہ لگانے کا نظام موجود ہے۔

روبوٹ کی ڈیوائس میں ایک کیمرہ نصب ہوتا ہے جس میں میپنگ کے تحت اعلیٰ معیار کا ریڈار موجود ہے۔

ان روبوٹس میں موجود ڈیوائسز کو یورپی سی ای کوالٹی سرٹیفکیٹ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی سرٹیفکیٹس بھی حاصل ہیں۔

ان اسمارٹ روبوٹس کے علاوہ مسجد الحرام میں تقریباً 4 مرد اور خواتین کارکنان کو بھی مسجد الحرام کے احاطے اور تقریباً 25 ہزار قالینوں کو جراثیم سے پاک کرنے اور صاف کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

HAJJ OPERATION

HAJJ 2022

Tabool ads will show in this div