جمہوریت کے حامی صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے باہر نکلیں، عمران خان

ہم متحد ہوکر فسطائیت کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو پاکستان میں آزادی و جمہوریت کا سورج غروب ہو جائے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صحافیوں اور دیگر کے خلاف جاری پرُ تشدد و انتقامی کارروائیوں پر جمہوریت اور آزادی اظہار کے آئینی حق کے حامی احتجاج کیلئے باہر نکلیں۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو جمہوریت اور آزادی اظہار کے آئینی حق کےحامی ہیں وہ خوف وہراس پھیلانے اور تنقیدی آوازوں کا گلا گھونٹنے کے لئے عمران ریاض خان کی گرفتاری اور ایاز امیر سمیت صحافیوں اور دیگر کیخلاف جاری پرُ تشدد و انتقامی کارروائیوں پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے باہر نکلیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب تک ہم سب متحد ہوکر اس فسطائیت کے خلاف کھڑے نہیں ہوتے پاکستان میں آزادی و جمہوریت کا سورج مکمل طور پر غروب ہو جائے گا۔

عمران خان نے گزشتہ روز بھی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پرمشتمل امپورٹڈ حکومت کے سامنے جھکانے کے لئے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم و صحافت (میڈیا) یکجا ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑے ہوں۔

PTI

IMRAN KHAN

IMRAN RIAZ KHAN

Tabool ads will show in this div