پاک فوج کے ترقیاتی بجٹ میں 72 ارب روپے کی کٹوتی

دفاعی ترقیاتی بجٹ اب بھی پچھلے سال کی نسبت تقریبا 21 ارب زیادہ ہے

حکومت نے رواں برس کے لیے پاک فوج کے ترقیاتی بجٹ میں 72 ارب روپے کی کٹوتی کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اب پاک فوج کے ترقیاتی بجٹ میں 72 ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی ہے۔

سماء کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 10 جون کو پیش کردہ بجٹ میں دفاعی ترقیاتی بجٹ کیلئے 363 ارب مختص کئے گئے تھے۔

پاک فوج کے ترقیاتی بجٹ میں 72 ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی ہے اور اب اسے 292 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ دفاعی ترقیاتی بجٹ اب بھی پچھلے سال کی نسبت تقریبا 21 ارب زیادہ ہے۔

موجودہ بجٹ میں دفاعی اخراجات 1523 ارب سے بڑھا کر 1563 ارب روپے کئے گئے ہیں، اس طرح 10 جون کے پیش کردہ بجٹ کے مقابلے میں دفاعی اخراجات پر 40 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔

Pakistan Army

budjet22

Tabool ads will show in this div