حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں، فواد چوہدری

عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے باہر نکلنا ہوگا، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں، عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے باہر نکلنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو تبدیل کرنے کے بعد پاکستان کو ریورس گئیر لگ گیا، لگتا ہے پاکستان میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے، کبھی مارشل لاء کے دوران ایسا نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے، اب پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران ریاض اور حلیم عادل شیخ کو اغوا کیا گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عمران ریاض کا کیس لاہور کی حدود میں ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عملی جدوجہد بہت اہم ہے، حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں، عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے باہر نکلنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی، ہمارے کسی وزیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب اپنے شوہر کے بارے میں بھی ذکر کریں، وہ پاکستان میں ٹوبیکو انڈسٹری کی نمائندگی کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے اپنے خاوند کیلئے اربوں کی لابنگ کی ، تمباکو انڈسٹری کو علی ترین کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی مرعات دی جارہی ہیں۔

PTI

fawad chaudhary

Tabool ads will show in this div